English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوجوت سنگھ سدھو کو برخاست کر کے کانگریس ملک سے معافی مانگے: بی جے پی

share with us

پنجاب:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور ریاست کے سابق کابینہ وزیر انل جوشی نے آج کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے ، پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر مسعود خان کے ساتھ بیٹھ کر تالیاں بجانے سے پنجاب کے ریاستی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا ملک مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔انل جوشی نے یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس سے مسٹر سدھو کو وزیر کے عہدے اور پارٹی سے برطرف کر کے ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سدھو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ سستی شہرت حاصل اور خبروں کی سرخیاں بٹورنے کیلئے پاکستان چلےگئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر عمران خان نے سابق کرکٹر سنیل گواسکر اور کپّل دیو کو بھی دعوت دی تھی لیکن ان وطن پرستوں نے وہاں جانے سے منع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جن کو ملک کے عوام اور بی جے پی اور کانگریس جیسی اہم سیاسی پارٹیوں نے اتنا احترام دیا وہی سدھو پاکستان جاکر ملک کے بہادر جوانوں کو مارنے والے اور ہندمخالف سازش رچنے والے پاکستان کے آرمی چیف سے گلے مل رہے ہیں اور پاک مقبوضہ کشمیر کے صدر کے ساتھ بیٹھ کر تالیاں بجا رہے ہیں۔ اس سے ان کا ملک مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ملک جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت پر غم میں ڈوبا ہوا تھا ، ایسے وقت میں مسٹر سدھو پاکستان جاکر ملک کے دشمنوں کے قصیدے پڑھ رہے تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا