English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن:جوف میں حکموتی فورسز اور حوذیوں کے مابین مدبھیڑ،35حوثی ہلاک

share with us

الجوف:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی الجوف گورنری میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں جہاں تازہ جھڑپوں میں کم سے کم 35 ایرانی حمایت یافتہ حوثی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر اسی علاقے میں عرب اتحادی فوج کی طرف سے کی گئی بمباری میں حوثیوں کی پانچ فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے الجوف میں وادی سلبہ سمیت کئی دوسرے اہم مقامات باغیوں سے واپس لے لیے ہیں۔یمنی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ اول کے ترجمان کیپٹن فیصل العفراء نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ سرکاری فوج نے حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران تین درجن باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے لڑائی کے دوران وادی سلبہ، جبال قشعان، الجلہ، میفعہ، المنقلہ اور مشاقل جیسے اہم دفاعی مقامات کو باغیوں سے آزاد کرا لیا ہے۔ کیپٹن العفراء کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران حوث باغیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے اور وہ ’آر پی جی‘ راکٹوں سمیت اسلحہ کی بھاری مقدار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا