English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنین میں اسرائیلی فوج کی مشقیں، فلسطینی شہریوں میں خوف ہراس

share with us

جنین:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جنگی مشقوں کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں المطلہ اور المغیر قصبوں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے گھس کر مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں آبادی پر چھاپے مارے اور گھروں میں داخل ہو کربچوں اور خواتین کو ہراساں کیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری پہاڑی علاقوں میں پھیل گئی اور جنگی مشقوں کی آڑ میں جگہ جگہ فوجی گاڑیاں اور جنگی آلات پہنچا دیے۔ہمارے نامہ نگار کے مطابق ایک ماہ سے اسرائیلی فوج وقفے وقفے سے اس علاقے میں مشقیں کررہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا