English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کے علاقے منبج میں امریکہ۔ ترکی مشترکہ گشتی کاروائیوں کے لیے تربیتی پروگرام

share with us

واشنگٹن:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر دفاع جیمز ماتھیس  کا کہنا ہے کہ ترکی  کے ہمراہ منبج میں مشترکہ گشتی کاروائیوں کے لیے لازمی تربیتی پروگرام کا آغاز تین روز کے اندر شروع ہو جائیگا۔لاطینی امریکی ممالک کی سیر و سیاحت کے دوران طیارے پر پریس کو بریفنگ دینے والے ماتھیس نے واضح کیا کہ  72 گھنٹے بعد، یا پھر  اس سے قبل ہی منبج میں  ترک اور امریکی دستوں کے مشترکہ گشت کے حوالے سے تربیتی پروگرام  کا اہتمام کیا جائیگا اس مقصد کے تحت امریکی کارکنان اور سازو سامان کے ترکی میں موجود ہونے کی توضیح کرنے والے امریکی وزیرِ دفاع نے  مشترکہ گشتی  کاروائیوں کے باقاعدہ آغاز کے   حوالے سے ایک سوال کا جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ 4 جون کو منبج  میں استحکام کے قیام  کے زیر ِ مقصد  ایک روڈ میپ کی منظوری دی گئی تھی۔جبکہ 18 جون سے ترک اور امریکی دستوں نے  باہمی رابطے سے تا ہم خود مختاری کے ساتھ گشتی کاروائیاں شروع کی تھیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا