English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی شام کی تعمیر نو کیلیے 10 کروڑ ڈالرکی امداد

share with us

ریاض:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے جنگ سے شام کے تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 10 کروڑ ڈالر امدا فراہم کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے شام کے مشرقی علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کر دیئے ہیں۔ اس رقم سے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے جاری ترقیاتی منصبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ان علاقوں کو حال ہی میں داعش جنگجوؤں سے واگزار کرایا گیا ہے۔امریکا میں سعوی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 10 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو تعمیر کیا جائے گا تاکہ شامی مہاجرین اپنے علاقوں میں واپس جا کر معمول کی زندگی بسر کر سکیں۔ علاوہ ازیں صحت کے مراکز کی دوبارہ بحالی پر بھی کام کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران شام میں تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا