English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں سیلاب زدہ ریاست کے لئے یو اے ائی کی امداد

share with us

ابوظبی :18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔یو اے ای کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زائد النیھان نے ٹویٹر پر اعلان کیا،' ہر شخص فخریہ اس امداد میں حصہ لے۔'انہوں نے اپنے پہلے ٹویٹ میں لکھا کہ یو اے ای کی ترقی میں کیرالہ کی عوام کا نمایاں کردار رہا ہے اور ہماری کامیابی میں یہ برابر کے حصہ دار ہیں اور ابھی بھی ہیں۔ سماجی لحاظ سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم متاثرین کی امداد کریں۔بالخصوص رواں (حج کے) مبارک ایام میں۔' 

 کیرالہ کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے اسے بے حد تباہ کن قرار دیا۔ انہوں نے لکھا،' بھارتی ریاست کیرالہ کو اس وقت سخت ترین سیلاب کا سامنا ہے۔ سینکڑوں افراد بے گھر اور ہلاک ہوئے ہیں، اپنے بھارتی بھائیوں کے لیے دستِ تعاون دراز کرنا نہ بھولیں۔'

گلف نیوز کے مطابق الهلال الأحمر الإماراتی (ای آر سی)  کی صدارت میں نیشنل ایمرجنسی کمیٹی یو اے ای میں انسانیت  کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں کو شامل کرے گی۔
شیخ خلیفہ، نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن ابراہیم المختوم اور ابو ظہبی کے شہزادہ شیخ محمد بن زائد النیھان نے بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کر کے کیرالہ میں سیلاب کی تباہی اور اموات پر رنج وغم ظاہر کیا۔ انہوں نے جلد، حالات کے معمول پر آنے کے لیے دعا کی۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق کم از کم 324 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں گذشتہ کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ریاست کے کئی حصوں میں زمین کھسک گئی اور بھاری سیلاب ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا