English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوبل انعام یافتہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے

share with us

جینوا(:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ساتویں سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینے والے کوفی عنان 80 برس کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے خاندان اور ’ایلڈرز‘ فاونڈیشن کی جانب سے عنان کے انتقال کی اطلاع ہفتے کی دوپہر دی گئی۔کوفی عنان کو اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ طور پر سن 2001 میں امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔ ہفتہ 18 اگست کی صبح کوفی عنان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع عام کی۔ اس بیان میں کہا گیا، ”اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور نوبل امن انعام یافتہ کوفی عنان مختصر علالت کے بعد ہفتے کو انتقال کر گئے۔“
گھانا میں پیدا ہونے والے بین الاقوامی سفارت کار حالیہ کچھ عرصے سے روہنگیا بحران کے تدارک کے لیے سرگرم تھے۔ اس سے قبل کوفی عنان نے کچھ عرصے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام کے بہ طور بھی کام کیا تھا۔ کوفی عنان دی ایلڈرز نامی اس تنظیم کے سربراہ بھی تھے، جس کی بنیاد سابق جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا نے رکھی تھی۔
عنان بیس برس کی عمر میں اسکالرشپ پر امریکا گئے تھے، جہاں انہوں نے معیشت کی تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد میں انہوں نے اعلیٰ تعلیم جنیوا سے لی۔ کوفی عنان نے اپنے کیریئر کا آغاز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت سے کیا اور پھر متعدد عہدوں پر افریقہ میں کام کیا۔ اسی ادارے کے ساتھ انہوں نے نیویارک میں بھی خدمات انجام دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا