English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں بارش سے ہزاروں گھر تباہ ،وزیر اعلی نے متاثرہ علاقوں کے لئے 200کروڑ مختص کرنے کا کیا اعلان

share with us

بنگلور:ریاستی وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے سیلاب متاثرین کے لیے 200 کروڑ روپے کی خصوصی مدد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے جنوبی کنڑا، اڈپی، چکمگلور، کوڈاگو، ہاسن اور شمالی کنڑا کے علاقوں میں بارش سے متاثرہ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا 'وہ مرکز سے راحتی فنڈز طلب کریں گے جس کے نتیجے میں نقصانات کا تخمینہ آسانی سے لگایا جاسکے گا۔وزیر اعلی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریاست بھر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 29 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 1755 افراد مقیم ہیں۔ ریلیزکے مطابق موسلادھار بارش سے کوڈاگو میں6 افراد کی موت جبکہ اڈوپی اور شیموگہ میں ایک کی موت ہوئی ہے۔
    سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے اضلاع میں کوڈاگو بھی شامل ہے جہاں اب تک کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا امدادی کاموں کے لیے فوج کی مدد طلب کی گئی ہے لیکن خراب موسم کے وجہ سے ان کاموں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔وزیراعلی کے مطابق ضلع کمشنروں کے پاس 237.55 کروڑ روپیے کی رقم موجود تھی جو امدادی کاموں کے لیے استمعال کی جاسکتی ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وہ اس تعلق سے مرکزی حکومت کو بھی رپورٹ پیش کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا