English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے غیر ملکی کرنسی ذخیرے میں 25ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی : ریزرو بینک

share with us

نئی دہلی :18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ملک کے غیرملکی کرنسی ذخیرے میں 13 اپریل سے 10اگست کے درمیان تقریباً 4 مہینے میں 25.15 ارب ڈالر گھٹ چکا ہے ۔ اس سال کی شروعات سے روپے کی زرمبادلہ کی شرح میں آئی گراوٹ کی وجہ ریزرو بینک نے گھریلو کرنسی کو مضبوطی عطا کرنے کے لیے ڈالر کی  بک والی کی ہے جس سے غیر ملکی کرنسی ذخیرہ گھٹا ہے۔

ریزرو بینک کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی ذخیرہ 13 اپریل 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ریکارڈ 426.028 ارب ڈالر پر پہنچ گیا تھا جو 10اگست کو آخری ہفتے کے دوران ایک وقت 400.88 ارب ڈالر تک گر گیا تھا۔

حالاں کہ آر بی آئی روپے کو کسی متعین سطح پر بنائے رکھنے کو ذمہ دار نہیں ہے لیکن کرنسی ذخیرہ میں بڑی گراوٹ سے صاف ہے کہ سینٹرل بینک گھریلو کرنسی کو مضبوطی عطا کرنے کے لیے ڈالر کی بک والی کر رہا ہے۔

انٹر بینک غیر ملکی کرنسی بازار میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 70.15 کے تاریخی طور پر سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا۔آربی آئی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے غیر ملکی کرنسی ذخیرہ  1.489 ارب ڈالر سے گھٹ کر 402.70 پر پہنچ گیا۔حالاں کہ 10اگست کو آخری ہفتے میں گولڈ ذخیرہ 14.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 20.69 ارب ڈالر رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا