English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماب لنچنگ: سوامی اگنی ویش پر پھر حملہ

share with us

نئی دہلی:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے بی جے پی صدر دفتر پہنچے تھے لیکن وہاں کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا جس کے بعد وہ اپنی جان بچا کر بھاگنے کے لیے مجبور ہوئے۔سوامی اگنی ویش پر ایک ماہ میں یہ دوسری بار حملہ ہوا ہے۔ سوامی اگنی ویش پر اس حملہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں نعرے لگ رہے ہیں کہ سوامی واپس جاؤ واپس جاؤ اور وہ اپنی جان بچا کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

   واضح رہے کہ سوامی اگنی ویش پر اس قبل سوامی اگنی ویش پر جھارکھنڈ کے پاکوڑ سے لٹی پاڑہ ایک تقریب میں حملہ کیا گیا تھا۔ سوامی تقریب میں شرکت کرنے جارہے تھے، تبھی مبینہ طور پر بی جے پی کارکنان نے ان پر حملہ کردیا۔ ان کے ساتھ دھکا مکی اور مارپیٹ کی گئی تھی یہاں تک کہ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے گئے تھے۔  
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا