English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان بنے پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم ،آج وزارت عظمی کے عہدہ اکا لیاحلف

share with us

اسلام آباد:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ و نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے عہدے کا حلف لے لیا اور اس طرح وہ کرکٹر سے ایک وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہوچکے۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب کا آغاز ایوان صدر میں صبح 10 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔حلف برداری تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف دلوایا۔عمران خان کی حلف برداری تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی۔حلف برداری تقریب میں تینوں فوج کے سربراہان بھی موجود رہے ، پارلیمانی رہنماؤں، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، وسیم اکرم، نگراں وزیراعظم ناصر الملک اور عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود غیر ملکی سفیروں نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا  گیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں منعقدہ انتخابات میں عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کرکے ایوان کے قائد منتخب ہوئے۔


 

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا