English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھاری بارش اور سیلاب نے ملک بھر میں 800 سو سے زائد لوگوں کی جا ن لی:

share with us

نئی دہلی:18؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بھاری بارش، زمین کھسکنے اور سیلاب کی تباہی نے بھارت میں بڑا جانی و مالی نقصان کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس کی اطلاع دی۔وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ سیلاب کے قہر سے سات ریاستوں کے 868 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے 247 افراد کا تعلق کیرالہ سے ہے۔وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر  کے مطابق کیرالہ میں 247 افراد کی موت ہوئی جبکہ 14 اضلاع کے 2.11 لاکھ افراد بھاری بارش اور سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، 32500 ہیکٹیئر سے زیادہ کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 191 افراد اتر پردیش ،183 مغربی بنگال،139 مہاراشٹر، 52 گجرات، 45 آسام اور 11 ناگالینڈ میں ہلاک ہوئے ہیں۔سیلاب میں کل 33 افراد غائب بھی ہوئے ہیں ،جن میں سے 28 کیرالہ سے اور 5 کا مغربی بنگال سے تعلق تھا۔جبکہ 247 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بھاری بارش اور سیلاب سے مہاراشٹرا کے 26 اضلاع،آسام کے 23،مغربی بنگال کے 23،کیرالہ کے 14،اترپردیش 13،ناگالینڈ کے 11 اور گجرات کے 10 اضلاع بری طرح سے متاثر ہوئے۔کیرالہ میں تقریباً 2 لاکھ افراد ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔   این ڈی آر ایف کی 43 ٹیمیں ، تقریبا 2 ہزار امدادی اہلکار اور 163 بوٹ صوبے میں بھیجے گیے ہیں۔بھارتی بحریہ نے 51 بوٹ غوطہ خوروں کے ساتھ،1000  لائف جیکٹز 1300 بوٹس آج  ہی کیرالہ میں بھیجے گیے ہیں۔

   آسام کے 11.45 لاکھ افراد بھاری بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،جبکہ 27600 ہیکٹیئر میں لگی فصل تباہ ہوئی ہے۔مغربی بنگال کے 2.27 لاکھ افراد سیلاب کے قہر سے متاثر ہوئے ہیں۔جب کہ 48550 ہیکٹیئر کی فصل تباہ ہوئی ہے۔اترپردیش میں مانسون کی بارش سے 1.74 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 33855 ہیکٹیئر کی فصل تباہ ہوئی ہے۔غورطلب ہے کہ این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں اتر پردیش میں، 8 مغربی بنگال، 7 گجرات میں، 4 مہاراشٹر اور ایک ناگالینڈ میں بھیجی گئی ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا