English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ ادبِ اطفال کے تحت تشکیل شدہ ’’کاروارنِ پھول‘‘ اب شہر بھٹکل سے نکل کر ولکی پہنچا 

share with us

ولکی میں کاروانِ پھول کا شاندار استقبال ، مل جل کر پھول کے مقاصد کو تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار 

بھٹکل 16؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) بچوں کا ماہنامہ رسالہ ’’ پھول ‘‘ کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ بہت ہی کم عرصہ میں بھٹکل سے نکلنے والے اس رسالہ کی آواز ملک کے کونوں تک پہنچی اور ہر طرف سے رسالہ کی کامیابی پر مبارکبادی کے پیغامات موصول ہونے لگے۔ پھول کے ذمہ دار اس رسالہ کی آواز کو دو ر دور تک پہنچانے کے لیے اپنی انتھک کوششیں صرف کررہے ہیں اور نت نئے انداز سے نئی نسل کو اس کو جوڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بھٹکل میں پھول کے ذمہ داروں نے بچوں پر مشتمل ’’ کاروانِ پھول‘‘ نامی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو پھول کو بچوں میں متعارف کرانے کے لیے اور اس کے مقاصد سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسی دائرہ کو مزید وسعت دیتے ہوئے کل ادارہ ادبِ اطفال ور کاروانِ پھول کے ذمہ داروں پر مشتمل ایک وفد نے یہاں سے تقریباً پچاس کلومیٹر دوری پر واقع ولکی کا دورہ کیا اور ہاں پھول کا تعارف کرایا۔ چونکہ اس سے قبل بھی ادارہ کے ذمہ داروں کا ولکی دورہ ہوچکا ہے اور وہاں پھول پہلے ہی سے بچوں میں متعارف ہے اور پھول کے کارکنان مولوی فیض احمد ندو ی اور مولوی شہنواز ندوی آس پاس واقع علاقوں میں بھی پھول کا تعارف کررہے ہیں لیکن کاروانِ پھول سے ولکی کے پھول کے محبین اورقارئین واقف نہیں تھے ۔ لہذا پھول کے ننھے کارکنان نے ولکی کے پھول کے قارئین سے مل کر کاروانِ پھول کا تعارف کرایا اور اپنی ٹیم میں انہیں بھی شامل کرکے اس کے اعلیٰ مقاصد کی تکمیل کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پرادارہ ادبِ اطفال کے ذمہ داروں نے ولکی کے پھول کارکنان کے سامنے کاروانِ پھول کا تعارف کیا اور اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ان سے تعاون مانگا۔بعد نمازِ عصر پھول کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی گئی اوراسی طرح پھول کے جڑے رہنے کی بات کہی گئی۔ پھول کے محبین کی جانب سے پھول وفد کا شاندار استقبال کیا گیا اور ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ واپسی پر یہ قافلہ ہنگنگ بریج کی سیر کرتے ہوئے منکی پہنچا جہاں پر بھی ننھے پھول کے کارکنان سے ملاقات کی گئی اور ان کے سامنے بھی کاروانِ پھول کا نیاکارواں جلد تشکیل دئیے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ولکی میں منعقدہ پہلی نشست میں مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی اور مولانا مفتی عبدالنور عبدالباری فکردے ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، دوسری نشست میں مولانا عبداللہ ندوی اور مولانا میراں معظم ندوی نے عوام کے سامنے پھول کی کارکردگی اور اس کے اعلیٰ مقاصد سامنے رکھے ۔ اسی نشست میں ولکی میں پھول کے ذمہ داروں کو مومنٹو اور بچوں میں کئی ایک انعامات تقسیم کیے گئے۔ نظامت کے فراض مولوی حسن بافقیہ ندوی نے انجام دئیے۔ وفد میں مذکورہ افراد مولانا جواد رکن الدین ندوی اور کاروانِ پھول کے ذمہ داروں میں ابوالحسن ایس ایم ، رباح رکن الدین اور اویم سعدا وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ بچوں نے اپنے اپنے انداز میں لطف لیا اور واپسی کے دوران اپنے تأثرات کا بھی اظہار کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا