English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز ہواؤں کے ساتھ جاری بارش سے ہونے والی نقصانات کا سلسلہ جاری 

share with us

کوڈاگو میں لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے دو افراد ہلاک 

کوڈاگو 16؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) ساحلی کرناٹکا میں طوفانی بارش سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج کوڈاگو میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگلورو سے کوڈاگو کو جوڑنے والی سڑک پر آج صبح ہوئی لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں کئی افراد بیچ سڑک میں پھنس گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی۔ 180افراد سیول ڈیفینس کے عملہ کی جانب سے بچالیے گئے۔مصدقہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بھاری بار ش کی وجہ سے ڈیم بھرگئے ہیں۔ افسران نے ندی کے قریب بسنے والے لوگوں کو پہلے ہی الرٹ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ کسی بھی وقت پانی چھوڑا جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کے امکانات ظاہر کے جارہے ہیں۔ اس دوران سیلاب زدہ علاقوں میں مدد پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے اعلیٰ افسران کے ساتھ بات چیت بھی ہے ۔ 

درخت گرنے سے رکشہ ڈرائیو رزخمی 

تیز ہواؤں کے نتیجہ میں سڑک کنارے موجود ایک رکشہ پر گرنے سے رکشہ ڈرائیو رکے زخمی ہونے کی وارادت پیش آئی ہے ۔ حادثہ میں رکشہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے اکھڑنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ درخت گرنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹرافک کا نظام بھی متأثر رہا۔ اروا پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کرزخمی شخص کو اسپتال پہنچایا۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر موجود ایک درخت گرنے سے دوبجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور ٹرانسفار مر کو شدید نقصان پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا