English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں سعودی خاندان کے سات افراد جاں بحق

share with us

مسقط:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست سلطنت عمان میں منگل کے روز ایک خوف ناک ٹریفک حادثے کے نتیجیمیں ایک سعودی خاندان کے سات افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ المناک حادثہ اومان کے علاقے’ھیما‘ میں پیش آیا۔ اومان میں قائم سعودی سفارت خانے کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثہ مسقط اور ظفار کے درمیان پیش آیا۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ایمبولینسوں، وزارت خارجہ کے مندبین اور پولیس کی موجودگی میں اسپتال پہنچایا گیا۔ادھر اومان کی پولیس کے مطابق ھیما ریاست میں دو کاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک کارمیں سوار سعودی خاندان کے سات افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ٹریفک حادثے کی تصاویر میں تباہ ہونے والی کاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جو زور دار تصادم کے باعث درمیان سے ٹکروں میں تقسیم ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا