English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ پٹی کی بند کی گئی مرکزی شاہراہ کھول دی

share with us

غزہ:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے مرکزی گزرگاہ ’ کرم ابو سالم‘ کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ تک سامان رسد پہنچانے کی واحد گزر گاہ ’’کرم ابو سالم کراسنگ‘‘ کو آج کھول دیا ہے۔ اس گزر گاہ کو قابض اسرائیلی فوج نے سرحدی کشیدگی کا بہانہ بنا کر 9 جولائی کو بند کر دیا تھا۔اسرائیل کی جانب سے مذکورہ گزرگاہ کو کھولنے کے بعد درجنوں ٹرک مختلف سامان اور ایندھن لے کرغزہ پٹی میں داخل ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ اجناس، تعمیراتی سامان اور ادویات کی ترسیل اسی شاہراہ کے ذریعے ہوتی ہے۔اسرائیل کی جانب سے شاہراہ کو بند کردیئے جانے پر غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا تھا۔ فلسطینی جماعت حماس سے سیز فائر اور عالمی دباؤ کی وجہ سے اسرائیل مرکزی شاہراہ کھولنے پر مجبور ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سے فلسطینیوں کے 5 ماہ سے جاری  ’اپنی گھروں کو واپسی‘ مارچ پر اسرائیلی اہلکاروں کی فائرنگ سے اب تک 2 سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا