English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: کشتی ڈوبنے سے متعدد طلبہ ہلاک

share with us

سوڈان:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کے البحیرہ علاقے میں دریائے نیل میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 22 طلبہ ہلاک ہوئے۔سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طلبہ کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں 40 طلبہ سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کی وجہ سے ایک خاتون سمیت کم از کم 22 طلبہ ہلاک ہوئے۔ سوڈان کی دفاعی فورسز نے مقام حادثے پر راحت کاری ٹیموں کو فورا روانہ کیا جو کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے طلبہ کی لاشوں کو برآمد کررہی ہے۔ راحت کاری ٹیموں کے مطابق بہت سے طلبہ کی لاشیں ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ کشتی کا انجن ناکام ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا