English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم ہر موڑ پر ترکی کے ساتھ کھڑیں ہیں ، قطر کا ترکی امداد کے لیے 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ

share with us

دوحہ:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)معاشی پابندی اورکرنسی کی گراوٹ سے جوجھ رہے ترکی کی امداد کے لیے خلیجی ریاست قطر سامنے آئی ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ ''قطر ترکی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے جنہوں نے عالم اسلام اور قطر کے معاملوں کا ہمیشہ ساتھ دیا''۔انہوں نے اس موقعے پر ترکی کےبازار اور بینک میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کارکی کا اعلان بھی کیا۔یہ اعلان  ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور امیر قطر شیخ تمیم  کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔واضح رہے گذشتہ دنوں امریکہ اور ترکی کے درمیان خلفشار  کی وجہ سے ترکی کی معاشی صورت حال پر منفی اثر پڑا ہے۔امریکہ اور ترکی کے درمیان اس خلفشار کے بعد شیخ تمیم  انکرہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی صدر ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا