English   /   Kannada   /   Nawayathi

مبئی : تین سو بچوں کو اسمگل کرنے والا گجراتی شخص گرفتار

share with us

مہاراشٹر:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ممبئی میں پولیس نے عالمی سطح پر بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے مبینہ طور پر کم از کم 300 بچوں کو بھارت سے امریکہ فروخت کیا تھا۔گجرات کے رہائشی راجو بھائی گملے والا اکا نے سنہ 2007 میں یہ ریکٹ شروع کیا تھا وہ  ہر بچے کو 44 لاکھ روپے کی رقم کے عوض فروخت کرتا تھا۔ مارچ میں ریکٹ میں شامل افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق یہاں 11-16 برس کے بچوں کو خراب گھریلو حالات کی وجہ سے یہاں لایا جاتا ہے کیونکہ عام طور پر ان کی دیکھ بھال کرنا مشکل تھا، انہیں پالنے پوسنے اور دیکھ ریکھ کے لیے ان کے والدین ہی انہیں یہاں لیکر آتے تھے۔اس طرح یہ بچے اس ریکٹ کے ہتھے چڑھ گئے اور اس کے شکار ہوگئے۔ اس ریکٹ کا  پردہ فاش مارچ میں ہوا تھا جب اداکارہ پریتی سود کو ایک فون کال آئی  کہ 2 نابالغ بچوں کا ورسوا سیلون میں میک اپ کیا جا رہا ہے ۔پریتی نے میڈیا کو بتایا کہ"میں وہاں شبے کی بنا پر پہنچی تو سیلون میں موجود لوگوں کو یہ بتایا جا رہا تھا کہ میک اپ کیسے کرنا ہے، میں نے جب ان سے تحقیقات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ ان بچون کو اپنے والدین کے یہاں امریکہ بھیج رہے ہیں۔میں نے جب ان کو اپنے ساتھ پولیس تھانے چلنے کو کہا تو انہوں نے انکار کر دیا، میں کسی طرح ان کو روکنے میں کامیاب ہوئی اور پولیس کو بلا لیا۔پولیس نے ایک سب انسپیکٹر کے بیٹے امر سمیت تاج الدین خان، افضل شیخ اور رضوان کو اس معاملے میں گرفتار کیا ۔پولیس نے ان چاروں کو گرفتار کرنے کے بعد ماسٹر مائنڈ کی تلاش شروع کر دی، سرغنہ گملے والا کو پولیس نے اُس کے واٹس ایپ نمبر سے ٹریک کیا جس سے یہ اپنے دوسرے ساتھیوں سے بات کیا کرتا تھا۔ زونل ڈی سی پی پرم جیت سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ گملے والا کو اس سے قبل بھی سنہ 2007 میں پاسپورٹ کی دھوکہ دہی میں گرفتار کیا گیا تھا، تعزیرات ہند کی دفعہ 34 اور 373 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے گملے والا کو 18 اگست تک کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا