English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 67 افراد کی موت ، تعلیمی ادارہ بند، ہوائی خدمات بھی متاثر

share with us

کیرالہ:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست کیرالہ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور ائیر پورٹ بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 پہنچ گئی ہے۔ریاستی وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔اطلاعات کے مطابق 1.50 لاکھ افراد کو ادادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات کرکے ان کو حالات سے آگاہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ نے سیلاب سے تباہی میں بھرپور امداد کی یقین دھانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ریاست میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا