English   /   Kannada   /   Nawayathi

یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کی جانب سے تواضع کا اہتمام 

share with us

برادرانِ وطن میں انسانیت کا خاموش پیغام دیا گیا 

بھٹکل 15؍ اگست 2018(فکروخبرنیوز) یومِ آزادی کے موقع پر شہر کی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں موجود ذمہ داران اور عوام کے لیے وائی ایم ایس اے کلب میں پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کے تحت تواضع کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں موجود سبھی ذمہ داروں اور تعلقہ اسٹیڈیم میں موجود عوام نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے پیامِ انسانیت یونٹ کے اس اقدام کی سراہنا کی ۔ یونٹ کے ایک ذمہ دار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انسان کو انسان سے جوڑنے اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت آج اس تواضع کا اہتمام کیا گیا ہے۔نفرت کے ماحول میں محبت کا چراغ لے کر سبھوں کے دل روشن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور برادرانِ وطن کو انسانیت کے نام پر قریب کرنے کی ایک کوشش کی ہے۔موقع کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے مشہور عالم دین اور مصنف حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی تقاریر پر مشتمل لٹریچر اورانسانیت کے موضوع پر دیگر کتابچے ذمہ داروں اور عوام کے درمیان تقسیم کیے گئے ۔ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے یونٹ کے ذمہ داروں کا اس بات کا بھی اشارہ ملا کہ اس طرح کی تقاریب سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں ضرور مدد ملے گی اور انسانیت کے تعلق سے پیش آمدہ مسائل حل کرنے میں ضرور مدد ملے گی۔ انہوں نے اس موقع پر یونٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کی نیز شجر کاری مہم میں پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کے کارکنوں کو اپنے ساتھ بھی لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا