English   /   Kannada   /   Nawayathi

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں بہترین کارکردگی پر بینا وائدیا کو اول اور علی پبلک اسکول کو دوسرا مقام 

share with us

بھٹکل 15؍ اگست 2018(فکروخبر/پریس ریلیز) تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی میں یومِ آزادی کے تقریب کے موقع پر مختلف اسکولوں نے مارچ میں حصہ لیا ۔ تمام اسکول کی ٹیموں میں جھنڈے کو سلامی دینے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کو بھی سلامی دی اور خوبصورت انداز میں مارچ کیا۔ مارچ کے دوران ہر اسکول نے اپنی کارکردگی پیش کی ۔ آخر میں بہترین کارکردگی پر بینا وائدیا انٹرنیشنل اسکول کو اول مقام جبکہ علی پبلک اسکول بھٹکل کو دوسرے مقام سے نوازا گیا۔ علی پبلک اسکول کے ایک ذمہ دار نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے اس کامیابی کا سہرا ان اساتذہ سر باندھا جنہوں نے ان کے پیچھے محنت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کی محنت کے ساتھ ساتھ ان کے پیچھے اساتذہ کی محنت بھی کارفرما رہی تب جاکر اللہ کے فضل سے ان کے اسکول کو یہ اعزاز دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا