English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی:ماحولیاتی خلاف ورزیوں پرجرمانہ 10ہزار ریال سے بڑھاکر 10لاکھ کردیا

share with us

ریاض:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 3ہزار گنا اضافہ کردیا گیا۔ماحولیات کے قانون کی دفعہ 18میں ترمیم کردی گئی ہے جس میں صراحت کی گئی ہے کہ ماحولیاتی خلاف ورزیوں پرجرمانہ 10ہزار ریال سے بڑھاکر 10لاکھ کردیا گیا۔نئے ماحولیاتی قانون کے مسودے میں تحریر کیا گیا ہے کہ پہلی بار خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 30ملین ریال ہوگا۔ دوبارہ خلا ف ورزی پر دگنا کردیا جائیگا۔ متعلقہ خدمت یا کام کو جزوی یا مکمل طور پر معطل کردیا جائیگا۔ اجازت نامہ معطل یا منسوخ کردیا جائیگا۔ 10برس تک قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا