English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقامی افرادکو غیر ملکیوں کی دولت سے شرمندگی نہ ہو ،نیوزی لینڈ حکومت نے غیر ملکیوں پر مکانات کی خریدار پر پابندی لگادی

share with us

ویلنگٹن:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر مکان خریدنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ نائب وزیر مالیات ڈیوڈ پارکر کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے بعد مکانات کی خریداری کے وقت مقامی افراد کو امیر غیر ملکی شہریوں کی دولت کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر کے مطابق نیوزی لینڈ کے مکانات مقامی لوگوں کے لیے ہیں اور یہ کسی انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کے لیے نہیں رکھے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ نے پابندی کے اس قانون کی منظوری دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ میں غیر ملکیوں کی آمد اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی وجہ سے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو بہت زیادہ افزائش حاصل ہوئی ہے اور مکانات کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہو گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا