English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن: برطانوی پارلیمان کے باہر دہشت گردانہ واقعہ، ملزم گرفتار

share with us

لندن:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی پارلیمنٹ کے باہر پیش آنے والے سڑک حادثے  کے متعلق پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ ہے۔سی سی ٹی فوٹیج سے ملی اطلاع کے مطابق ایک فورڈ گاڑی سڑک کی ایک طرف سے دوسری جانب اچانک بے قابو ہو گئی اور  3 سائیکل سوار اس کے زد میں آگئے۔ اس کے بعد گاڑی سیدھا  پارلیمان کے باہر لگے بیریئرز سے ٹکرائی۔لندن ایمبولینس سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ 2 زخمی سائیکل سوار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ ایک زخمی کا موقع پر ہی علاج کیا گیا۔سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہےجس میں پولیس ایک شخص کو گاڑی سے باہر نکال کر گرفتار کررہی ہے۔اس معاملے پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر پولیس نیل باسو کا کہنا تھا کہ ''ابھی تک اس حادثے کو ہم دہشتگردوں کی طرف سے کی گئی کاروائی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔''انہوں نے مزید کہا ''ملزم کو لندن پولیس اسٹیشن لیا جا چکا ہے جہاں اس کے ساتھ پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم ملزم نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔''اس حادثے کے رد عمل میں پولیس نے پارلیمان کے ارد گرد راستوں پر تلاشی شروع کر دی ہے۔اس موقعے پر برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے ٹویٹ کے ذریعے زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حادثے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی بات کہی ہے۔   

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا