English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ: پادریوں نے ہزاروں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

share with us

پنسلوانیا :15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)رپورٹ کے مطابق معاملے پر ایک منظم طریقے سے پردہ ڈالا گیا جس میں چرچ کے اعلی سطح کے پادری ملوث تھے 6 امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے منگل کے روز ایک تاریخی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں پنسلوانیا ریاست کے  اضلاع میں کیتھولک چرچ کے سیکڑوں پادریوں کا 1000 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تفصیلات پیش کی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ متاثر بچوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے کیونکہ کچھ بچے خوف کی وجہ سے بیان دینے سے انکار کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق 300 سے زائد پادریوں نے بچوں کو کئی دہایوں سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی شروعات 1950 سے ہوئی۔پنسلوانیا کے اٹارنی جنرل جوش شپیرو کا کہنا تھا کہ دو سال کی کاروائی سے ایک منظم طریقے پر چل رہے ریکٹ کا انکشاف ہوا جس پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں چرچ کے اہم حکام شامل تھے جن کا تعلق پنسلوانیا سے ویٹیکن تک بتایا جارہا ہے۔رپورٹ میں دل دہلانے والی تفصیلات کے مطابق جنسی زیادتی کے شکار بچوں میں اکثریت لڑکوں کی تھی جبکہ ان میں سے کچھ لڑکیاں بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پادری روزانہ بچوں کے ساتھ زیادتیاں کیا کرتے تھے۔ بچوں کے مطابق  وہ اس عمل کو نہ صرف جائز بلکہ کو خدا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پاک عمل بتایا کیا کرتے تھے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان ملزمان پادریوں میں سے اکثر کے خلاف کاروائی امکان سے باہر ہے کیوں کہ ریاست کے قانون کے مطابق جرم کو ہوئے کافی مدت ہوئی ہے اور کئی ملزم پادری اب زندہ نہیں ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا