English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک

share with us

کابل:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پردوسرا حملہ ہوا ،حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 گرفتارکرلیے گئے جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے  افغان فورسز کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں افغان طالبان کا ہاتھ ہے تاہم تاحال طالبان کی جانب سے حملوں سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا