English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کا امریکہ کو کرا راجواب ، امریکی محصولات کے جواب میں ترکی نےامریکی مصنوعات پر ٹیکس دگنا کر دیا

share with us

انقرہ:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی نے امریکی مصنوعات کی حوصلہ شکنی کے لیے درآمدی محصولات کو دو گنا کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان تجارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ترک حکام نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں، تمباکو اور شراب وغیرہ پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی کا کہنا تھا کہ امریکی اشیاء کی درآمدی محصولات کو دگنا کیا گیا ہے، ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں عدم استحکام عارضی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کیے ہیں، کرنسی کی قدر میں اضافہ کے لیے دیگر ممالک سے مقامی کرنسی میں لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد لیرا کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کیا ہے۔ آج صبح بھی ایشیائی منڈیوں میں ترک لیرا کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید دو فیصد کمی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا