English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی بیوی کو مارنے کےلئے ایک شخص نے اپنے ہی گھر پر گرایا طیارہ

share with us

واشنگٹن:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ سے ایک حیران کن خبر آئی ہے۔دراصل وہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو مارنے کی نیت سے اپنے گھر کے اوپر ہی طیارہ گرا دیا۔اس حادثے میں طیارہ گرنے سے اس کی اہلیہ کی جان تو نہیں گئی لیکن اس شخص کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کے گھر سے ٹکراتے ہی گھر میں آگ لگ گئی۔ اور وہ شخص اس میں ہلاک ہو گیا لیکن گھر میں موجود اس کی اہلیہ اور ایک بچہ کسی طرح وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی پہچان ڈوئن یوڈ کے طور پر ہوئی ہے۔یہ واقعہ امریکہ کے اُوٹا علاقے میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹز کے مطابق یوڈ کو گھریلو تشدد کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔ یوڈ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کا الزام تھا۔ امریکی پولیس نے بتایا کہ یوڈ جس کمپنی میں کام کرتا تھا طیارہ اسی کمپنی کا تھا۔واضح رہے کہ یوڈ ایک تجربہ کار پائلٹ تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا