English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوم آزادی پر مودی کے خطاب کو کانگریس بتایا کھوکلا ،کہا کاش کہ مودی جی اپنی تقریرمیں سچ بول پاتے

share with us

نئی دہلی:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)لال قلعہ کی فصیل سے کئے گئے وزیر اعطم نریندر مودی کے خطاب کو کانگریس نے ’کھوکھلا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا اگر مودی اپنے اس آخری خطاب میں رافیل، معیشت کی حالت اور نفرت کے ماحول پر حقیقت بیان کرتے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ’’وزیر اعظم نہ رافیل پر بولے، نہ ویاپم پر بلونے اور نہ چھتیس گڑھ کے پی ڈی ایس گھوٹالہ پر بولے۔ ملک میں نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے، اس پر بھی وہ کچھ نہیں بولے۔ چین اور پاکستان آنکھیں دکھا رہیے ہیں، اس پربھی وہ کچھ نہیں بولے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’کاش مودی جی اپنی تقریر میں سچائی بول پاتے۔ اس ملک میں چھے دن آئے نہیں لیکن ملک کو سچے دنا کا انتظار ہے۔ یہ سچے دن تبھی آئیں گے جب مودی جی جائیں گے۔‘‘کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کر کے کہا ہے کہ جو جھنڈا نہیں سنبھال سکتے وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔ اس ویڈیو میں بی جے پی کے صدر امت شاہ جھنڈا لہرانے کی کوشش کرتے ہوئے ترنگے کو نیچے گرا دیتے ہیں۔کانگریس نے مزید لکھا، ’’50 سال سے زیادہ تک ترنگے کو درکنار کرنے والوں نے اگر یہ نہیں کیا ہوتا تا آج شاید ترنگے کی ایسی بے حرمتی نہ ہوتی۔ دوسروں کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے والوں کو قومی ترانہ کے طور طریقہ تک نہیں معلوم۔‘‘یوم آزادی کے موقع پر بی او پی پھلواری پر ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان میٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا