English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اشوتوش کے استعفی پر بولے کیجروال ،اس جنم میں استعفی قبول نہیں ہوگا

share with us

نئی دہلی:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر آشوتوش کے استعفی کو دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نامنظور کردیا ہے ۔ کیجریوال نے آشوتوش کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس جنم میں تو وہ استعفی منظور نہیں کرسکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ مسٹر آشوتوش نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے استعفیٰ کے لئے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ۔آپ کی قومی مجلس عاملہ کے رکن مسٹر آشوتوش نے ٹوئٹ کیا کہ ہر ایک کاسفر ختم ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی ہے ۔صحافت سے سیاست میں قدم رکھنے والے آشوتوش نے جیسے ہی عام آدمی پارٹی سے استعفے سے متعلق ٹوئیٹ کیا، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ٹوئیت کر کے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئیٹ کے پیغام لکھا کہ ' اس جنم میں اسوتوش کا استعفی قبول نہیں ہو گا'۔عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور دہلی کے کنوینر گوپال رائے نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ' ہماری پارٹی کی اکائی آشوتوش سے ملاقات کرے گی اور ان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرے گی۔ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ رواں برس راجیہ سبھا کے انتخاب میں آشوتوش کو نامزد نہ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پارٹی سے ناراض تھے۔ تاہم آشوتوش نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دینے کی بات لکھی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا