English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل سمیت بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں کے مدارس میں بھی یومِ آزادی منایا گیا

share with us

بھٹکل 15؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں ایک طرف جہاں سرکاری دفاتر اور مختلف سرکاری ونجی اسکولوں میں یومِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا وہیں جنوبی ہند کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں یومِ آزادی کی تقریب جوش اور ایثار کے جذبہ کے ساتھ منائی گئی ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پرچم کشائی جناب عبدالحمید صاحب دامودی کے ہاتھوں کی گئی ۔ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے آزادی میں حصہ لینے والوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہمارے ساتھ بسنے والے دیگر لوگوں کا بھی خیال کرنا چاہیے اور بردرانِ وطن تک ہمیں اپنے اصل پیغام کو پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے ، انہو ں نے مزید کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے مختلف تحریکات میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقوام کے افراد نے بھی حصہ لیا تب جاکر ہمیں آزادی کا پروانہ ملا ۔ اس موقع جناب یونس قاضیا صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی منانے کو اپنا حق قرار دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی ، مدرسہ رحمانیہ منکی ، مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور وغیرہ بھی آزادی کی تقریبات منائی گئی ۔ 

تصاویر کے لیے فوٹوز گیلری ملاحظہ فرمائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا