English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی جانب سے بہترویں یومِ آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا 

share with us

انجمن کے سبھی شعبۂ جات ، علی پبلک اسکول ، نونہال اور نیو شمس انگلش ہائی اسکول میں بھی ترنگا لہرایا گیا 

بھٹکل 15؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں بہترویں یومِ آزادی کی تقریبات پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ پولیس تھانوں اور مختلف سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ ) میں منعقد کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دئیے گئے پیغامات میں کئی اہم باتوں کی طرف انہوں نے ہماری توجہ مبذول کرائی۔ آزادی میں حصہ لینے والوں کا تذکرہ کیا اور اس دور میں ہندوستان کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود ملک نے ترقی کی ۔ آزادی کے لیے لڑائیاں لڑیں اور ہندوستان سے انگریزوں کا صفایا کرایا۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صفائی صفائی کا خصوصی طور پر اہتمام کرنا چاہیے، اپنے گھروں ، محلوں ، تعلق اور ضلع اس طرح ملک بھر کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔ ایم ایل اے سنیل نائک نے اپنے خیالات کے دوران آزادی میں اپنی قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے ایک اہم بات کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یومِ آزادی پورے جوش وخروش کے ساتھ منانا چاہیے۔ انہو ں نے اس بات کا افسوس کا اظہارکیا کہ قومی ترانہ گائے جانے کے وقت بعض لوگوں کی جانب سے بے توجہی برتی گئی ، کچھ لوگ اپنے کاموں میں مصروف تھے ۔ 
اس کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف سرکاری وغیر سرکاری اداروں ، مختلف اسکولوں میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے سبھی شعبۂ جات کے ساتھ ساتھ علی پبلک اسکول بھٹکل ، نونہال سینٹرل اسکول ، نیو شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول وغیرہ میں بھی آزادی کی تقریبات پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ۔ علی پبلک اسکول میں پرچم کشائی جناب عبدالحمید صاحب دامودی نے کی اور مختلف اسکولوں میں وہاں کے ذمہ داروں کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا