English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر: ''رابعۃ قتل عام'' کی برسی پر 13 افراد گرفتار

share with us

قاہرہ:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں  ''رابعۃ 2013 قتل عام'' کی برسی پر 13 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد مظاہرے کو  مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق پولیس نے قاہرہ شہر سے 13 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 3 پر دہشت گردی کا الزام ہے۔گرفتار شدہ افراد کو  10 سے 15 سال کی قید کی سزا متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 14 اگست 2013 کو مصر میں اس وقت کے صدر مرسی کو عہدے سے برخاست کیے جانے کے خلاف مرسی کے حامی  مظاہرہ کر رہے تھے اسی دوران مظاہرین اور سیکیورٹی کے مابین جھڑپ میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس مظاہرہ کو''رابعۃ قتل عام" کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ مظاہرہ کے بعد انتظامیہ نے ہزاروں افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا۔خیال رہے کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی  تنظیموں نے مصر کی عام شہریوں کی ہلاکتوں اور گرفتاریوں پر سی سی کی حکومت کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ''رابعۃ قتل عام'' میں کسی بھی سیکیورٹی اہلکار پر کسی طرح کی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ اس کے برعکس ہزاروں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ جن میں سے کئی صحافی بھی ہیں'۔ 

  •  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا