English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام این آر سی معاملہ : اعتراضات اور دعوے داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر

share with us

آسام:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)این آر سی میں نام درج کروانے یا ہٹوانے سے متعلق دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کا وقت 30 اگست سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔منگل کے روز سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کیے گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) یہ بات کہی گئی ہے۔متعلق پارٹیوں کو 30 نومبر تک نوٹس جاری کیا جائے گا اور 15 دسمبر سے سماعت کا آغاز ہوگا۔

ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ صرف ان لوگوں کے نام اندراج کرنے کے دعوؤں کو سنا جائے گا جنھوں نے 2015 میں اس کے لیے درخواست دی تھی، جس وقت این آر سی کے لیے درخواست طلب کی گئی تھی۔ حالاںکہ کسی کا نام غلط درج ہونے کے سلسلے میں کوئی بھی اعتراض درج کروا سکتا ہے۔ نام درج کرنے کی درخواست اگر نا منظور ہوتی ہے تو اسے کوئی سزا نہیں ہوگی۔

ایس او پی میں یہ بھی کہا گیا،' سماعت کے دوران ریاستی حکومت یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ مل کر سبھی درخواست گزاروں کو بایو میٹرک انرولمینٹ پر کام کرے گی۔ این آر سی تیار ہونے کے بعد جن کے نام اس میں ہیں، انھیں آدھار نمبر دے دیا جائے گا اور انھیں قانونی طور پر بھارت کا شہری مانا جائے گا۔'

واضح ہو کہ ایس او پی میں ان لوگوں کو نام درج کروانے کی اجازت دی ہے، جنھوں نے مختلف وراثتی دستاویز جمع کیے، بشرطیکہ یہ قانونا قابل قبول ہوں اور پہلے جمع کیے گئے دستاویز کی فہرست سے متعلق ہو۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا