English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کی تعمیر میں ہرشہری کا تعاون ضروری :صدر جمہوریہ

share with us

نئی دہلی:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)صدررام ناتھ کووند نے اکیسویں صدی میں بابائے قوم کے عدم تشدد کے اصول کو اہم قراردیتے ہوئے ملک کی تعمیر میں ہرشہری کو اپنا تعاون دینے کی بات کہی تاکہ مجاہدین آزادی کے خوابوں کا بھارت بن سکے ۔صدر کووند نے ملک کی ترقی میں کسانوں ،پولیس اور نیم فوجی دستوں نیز خواتین کی خدمات کو نمایاں کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیت کوابھارنے کا موقع فراہم کرنے کی بھی بات کہی ۔وہ 72ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کررہے تھے ۔
انھوں نے کہاکہ اس بار یوم آزادی کی خاص بات یہ ہے کہ کچھ ہی ہفتوں بعد 2اکتوبر سے بابائے قوم مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کی تقاریب شروع ہوجائیں گی ۔گاندھی جی نے نہ صرف جنگ آزادی کی قیادت کی بلکہ وہ ملک کے عوام کے اخلاقی رہنما بھی تھے اور ہمیشہ رہیں گے ۔

مسٹر کووند نے عدم تشددکی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے کہاکہ ''گاندھی جی کا سب سے بڑا پیغام یہی تھا کہ تشددکے برعکس عدم تشددکی طاقت کہیں زیادہ ہے ۔حملہ کرنے کی بنسبت صبرتحمل سے کام لینا کہیں زیادہ قابل تعریف عمل ہے اور ہمارے سماج میں تشددکی کوئی جگہ نہیں ہے۔

گاندھی جی نے عدم تشددکا یہ منفرد ہتھیار ہمیں دیاہے۔ انکی دیگر تعلیمات کی طرح عدم تشددکا یہ منتر بھی ہندستان کی قدیم روایت میں موجود تھا اور آج اکیسویں صدی میں بھی ہماری زندگی میں یہ اتنی ہی کارآمد اور اہم ہیں ''۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا