English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا

share with us

نئی دہلی:15؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل پر قوم پرچم لہرایا۔ اس کے ساتھ ہی ترنگے کو 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔اس موقع پر کئی مرکزی وزیر، الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈرز اور کئی معزز شخصیت اور بڑی تعدادمیں دیگر لوگ موجود تھے۔ راہل گاندھی بھی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر راہل گاندھی کو اگلی قطار میں جگہ نہیں ملی تھی لیکن آج وہ اگلی قطار میں وی آئی پی شخصیات کے درمیان نظر آئے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا بھی موجود رہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔راج گھاٹ پہنچنے سے پہلے انہوں نے ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے لکھا ’’یوم آزادی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات، جے ہند‘‘۔یوم آزادی کے موقع پر مسلح فورسز کے 20 جوانوں کو ’شوریا چکر‘ سے نوازا جائے گا۔ ان میں میجر آدتیہ کمار، رائفل مین اورنگزیب کے نام بھی شامل ہیں۔ ملی ٹینٹوں نے جون کے مہینے میں اورنگزیب کا پلوامہ میں اغوا کر کے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ عید منانے کے لئے چھٹی پر اپنے گھر جا رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا