English   /   Kannada   /   Nawayathi

شراوتی پٹی پر بھی موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ، لنگر مکی اور گیر سپا ڈیم کے پھاٹک کھولے گئے

share with us

ہوناور 14؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریاست کا مشہور لنگر مکی ڈیم میں پانی کی سطح اونچی ہوگئی اور متعلقہ ذمہ داروں کی جانب سے لیے گئے فیصلہ کے بعد آج صبح پانی چھوڑا گیا ۔ لنگر مکی ڈیم کے پھاٹک کھول دئیے جس کے بعد ہزاروں لیٹر کیوسک پانی گیرسپا ڈیم میں جمع ہوگئے۔ حالات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے گیرسپا پہنچ کرحالات کا جائزہ لیا اورمتعلقہ ذمہ داروں سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔ پانی کی سطح اونچی ہوتی دیکھ کر گیر سپا ڈیم کے افسران نے بھی پانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور تقریباً ساڑھے چار ڈیم کے پانچوں پھاٹک کھول دئیے گئے جس کو دیکھتے ہوئے سمسی اور سرلگی کے نشیبی علاقوں کو خالی کرایا گیا ۔ سرلگی کے ایک ذمہ دار شخص نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کے افسران کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے اعلان کے بعد ذمہ داروں اور نوجوانوں نے نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے اہم رول ادا کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد کسی بھی افسر نے متعلقہ علاقوں میں پہنچ کر حالات کا جائزہ نہیں لیا۔ڈیم کے پھاٹک کھولنے کے بعد کثیر مقدار میں بہنے والے پانی سے نقصانات کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم پانی کی سطح اونچی ہونے سے کئی جگہیں زیر آب آگئیں ہیں۔ فی الحال بارش تھم گئی ہے جس کی وجہ سے نقصانات کے اندیشوں کو خارج کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا