English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی میں پُل گرنے سے 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

share with us

روم:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کے مصروف ترین موٹروے  پر پُل گرنے سے  22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شمالی شہر جنووا میں زمین سے 100 میٹر اونچائی پر بنا رابطہ پُل  کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔پُل ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔

اٹلی کے وزیرٹرانسپورٹ نے پل گرنے کے واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے جب کہ یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ٹوئٹر پیغام میں سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمددری کیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلُ کے ملبے کے نیچے کئی گاڑیاں دبی ہوئی ہیں، یہ پل ’’پونتے موراندی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کہ جو کہ اے 10 موٹروے کے ذریعے جنووا کو دیگر شہروں سے جوڑتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا