English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر ٹرمپ نے نئے امریکی دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیے

share with us

واشنگٹن:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے برس کے لیے سات سو سولہ ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس دستاویز پر دستخط کے موقع پر کہا کہ یہ بجٹ جدید امریکی تاریخ کی اہم ترین سرمایہ کاری ہے۔ ان بجٹ میں مختص رقوم سے دیگر شعبوں کے علاوہ امریکی فوج کے پرانے ٹینکوں، جنگی طیاروں اور پرانے بحری جہازوں کی جگہ زیادہ جدید ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکی فوج کی نفری میں انہی رقوم سے مزید پندرہ ہزار چھ سو فوجیوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ آئندہ برس کے لیے اب قانون کی شکل اختیار کر جانے والے اس دفاعی بجٹ کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 2019ء4 سے 2.6 فیصد کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا