English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

share with us

سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کینجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا

ریاض:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سوموار کے روز جنوبی شہر نجران کی جانب یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ذریعے اس میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔عسکری ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے جان بوجھ کر ایک گنجان آباد رشہری علاقے کی جانب میزائل فائر کیا تھا لیکن دفاعی افواج نے اس کو کسی ہدف پر گرنے سے قبل ہی تباہ کردیا ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب پر میزائل حملے تیز کر رکھے ہیں۔حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں یمن کی قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی شہر نجران کی جانب لا تعداد راکٹ اور میزائل فائرکر چکے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا