English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری فورسز کی قاہرہ کے نواح میں کارروائی،چھ مشتبہ جنگجو ہلاک

share with us

مشتبہ جنگجو اہم تنصیبات ،عبادت خانوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے،وزارت داخلہ


قاہرہ:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں پولیس نے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران میں چھے مشتبہ انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان مشتبہ انتہا پسندوں نے قاہرہ کے نواح میں واقع علاقہ 6 اکتوبر میں پناہ لے رکھی تھی، سکیورٹی فورسز کی آمد پر انھوں نے فائر نگ شروع کردی اور پھر وہ جوابی فائرنگ میں مارے گئے ۔وزارت کے مطابق اس کو ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ یہ مشتبہ انتہا پسند اہم تنصیبات ، قبطی عیسائیوں کے عبادت خانوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔سکیورٹی فورسز کو ان کے ٹھکانے سے تین خود کار رائفلیں ، دوسرے ہتھیار اور گولہ بارود ملا ہے۔اس کے علاوہ وہاں سے انتہا پسند وں کا پروپیگنڈا لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔تاہم وزارت داخلہ کے بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ مصری فورسز نے مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف یہ چھاپا مار کارروائی کب کی تھی اور آیا وہ کسی انتہا پسند گروپ سے وابستہ تھے یا نہیں۔اس چھاپا مار کارروائی سے ایک روز قبل ہی مصری فورسز نے قاہرہ کے نزدیک قبطی عیسائیوں کے ایک گرجا گھر پر خودکش بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔یہ حملہ آور بمبار سخت سکیورٹی کی وجہ سے اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیا ب نہیں ہوسکا تھا اور اس نے گرجا گھر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔وزارتِ داخلہ نے اتوار کو اس ناکام خودکش بم حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک دہشت گرد سیل سے وابستہ چھے مشتبہ افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا