English   /   Kannada   /   Nawayathi

حجاج کرام کی دینی رہنمائی کے لیے مفت ہیلپ لائن، 128 علماء مامور

share with us

عازمین حج ہیلپ لائن8002451000 پر چوبیس گھنٹے مستند علماء سے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں


ریاض:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد نے حج کے ایام میں حجاج کرام کی دینی رہ نمائی کے لیے 128 علماء ومبغلین کو مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سے رہ نمائی کے حصول کے لیے مفت ٹیلیفون ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے اندر عازمین حج ہیلپ لائن‘8002451000 پر چوبیس گھنٹے کسی بھی دینی معاملے پر مستند علماء سے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے 81 علماء کو مکہ معظمہ اور 47 کو مدینہ منورہ میں متعین کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے مفت ہیلپ لائن اور علماء کی خدمات کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو حج کے موقع پر ان کی اپنی زبان میں ہرممکن رہ نمائی بہم پہنچانا ہے۔ہیلپ لائن میں مجموعی طورپر 59 فون لائنیں مختص کی گئی ہیں۔ مکہ معظمہ میں 24، مدینہ منورہ میں علماء سے رابطے اور استفسارات کے لیے 6، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں 29 فون لائنیں مختص کی گئی ہیں۔ علماء سے رابطے کے لیے سات رکنی انتظامی اور تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو حجاج کرام کی طرف سے رابطے کے لیے ان کی مدد کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا