English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی نے مہاجرین کے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی

share with us

مالٹا حکام نے بھی جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،رپورٹ 


روم:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر غیر قانونی مہاجرین کے بحری جہاز کو اپنی کسی بھی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویریس نامی اس بحری جہاز کو فرانس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی دو غیر سرکاری تنظیمیں کنٹرول کرتی ہیں۔ ان مہاجرین کو اس امدادی بحری جہاز نے دو مختلف مقامات پر کیے گئے آپریشنز کے دوران جہاز پر منتقل کیا تھا۔ مالٹا حکام نے بھی جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ہسپانوی حکام کے مطابق اْس کی بندرگاہیں ایسے کسی بحری جہاز کے لیے محفوظ نہیں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا