English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں40بچوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

share with us

شریک افراد نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے انداز میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی


صنعاء:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی صوبے صعدہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والے چالیس بچوں کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بچے نو اگست کو سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ بچوں کے جنازے میں شریک افراد نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے انداز میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اْدھر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے بچوں کی بس پر کیے گئے فضائی حملے کی تفتیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی آزاد تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا