English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق تمام امریکی پابندیوں کا احترام نہیں کرے گا، حیدرالعبادی

share with us

ایران کے ساتھ کاروبار میں ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے،عراقی وزیراعظم کی پریس کانفرنس


بغداد:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ڈالر کی حد تک ایران پرعائد امریکی پابندی کا احترام ضرور کرے گی لیکن بقیہ تمام پابندیوں پرعمل کرنا مشکل ہو گا۔ ملکی وزیراعظم نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العبادی نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کاروبارمیں ڈالر کا استعمال نہیں کریں گے۔ العبادی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے متفق نہیں ہیں لیکن انہیں اپنے ملکی مفاد کے لیے پابندیوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ امریکا اور ایران داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے اتحادی تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا