English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کبھی بھی حرمین شریفین کی رپورٹ لئے بغیر نہیں سوتے‘عبدالرحمن السدیس

share with us

مکہ مکرمہ:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز حرمین شریفین کی رپورٹ لئے بغیر کبھی نہیں سوتے۔منگل کو سربراہ مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف انتظامیہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز حرمین شریفین کی رپورٹ لئے بغیر کبھی نہیں سوتے‘ہر رات اللہ تعالیٰ سے حرمین شریفین کو اپنے حفظ و امان میں رکھنے کی دعا کیا کرتے ہیں۔السدیس نے بتایا کہ حرمین کی انتظامیہ نے 10ہزار سے زیادہ افرادی قوت کا بندوبست کیا ہے۔ زائرین 210 دروازوں سے مسجد الحرام میں داخل ہوں گے۔ 28 الیکٹرانک زینوں ، 10ہزار سے زیادہ وہیل چیئرز، 25ہزار آب زمزم کے کولر اور 600 سے زیادہ دیو ہیکل پنکھوں کا انتظام کیاگیا ہے جبکہ معذوروں کیلئے 38 سپیشل راستے بنائے گئے ہیں۔ایک لاکھ 7ہزار سے زیادہ افراد ایک گھنٹے میں خانہ کعبہ کا طواف کرسکیں گے۔ السدیس نے یہ بھی بتایا کہ امسال خطبہ عرفہ کا ترجمہ 5بین الاقوامی زبانوں میں کیا جائیگا۔ خطیب عرفہ کا پاکیزہ پیغام پوری دنیا تک پہنچایا جائیگا۔ حجاج کو بھی خطبے کے معانی سے آگاہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا