English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضیف العمر باریش ڈاکٹر حبیب ۲۵؍ سالوں بعد اپنے گھر پہنچے, جمعیۃ علماء ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول کے لیئے کوشاں، گلزار اعظمی 

share with us

ممبئی :14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)۲۵؍ سالوں سے جیل میں مقید ۹۲ سالہ رائے بریلی کے مکین ڈاکٹر حبیب گذشت شب طویل عرصہ کے بعد جب اپنے گھر پہنچے تو ان کے لیئے سب بدل چکا تھا ، انہیں رائے بریلی کے تاریخی گلی کونچے اجنبی لگ رہے تھے نیز ان کے جیل جانے کے وقت کے حالات اور آج کے حالات میں زمین آسمان کا فرق محسوس کرکے ان کی کیفیت بدل گئی ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی کوششوں سے ۲۰؍ دنوں کے لیئے پیرول پر رہا ڈاکٹر حبیب نے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی صحت اور عمر کے مد نظر عدالت مستقل پیرول پر رہائی کی کوشش کی جائے جس پر گلزار اعظمی نے انہیں عدالت سے رجو ع ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ڈاکٹر حبیب کو علاج و معالجہ کے لیئے ۲۰؍ دنوں کے لیئے پیرول پر رہا کیئے جانے کے احکاما ت جئے پور ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے جاری کیئے تھے۔ جسٹس محمد رفیق اور جسٹس گوردن بھردار نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے توسط سے داخل عرضداشت پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عرض گذار کو فوراً جیل سے رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔ 
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا