English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر: کاسماس بینک کا ڈیٹا ہیک، 94 کروڑ روپے کی لوٹ

share with us

مہاراشٹر :14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ڈیٹا ہیکنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی لوٹ کی واردات کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔مہاراشٹر کے پونے شہر کے گنیش کھنڈ میں واردات ہوئی ہے۔ یہاں کاسماس بینک ہیڈکوارٹر کا ڈیٹا ہیک کر کے 94 کروڑ 42 لاکھ کی چوری کی گئی۔پونے کی چترشرنگی پولیس سٹیشن میں اس تعلق سے کیس درج کرلیا گیا ہے۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، بینک کے ہیڈکوارٹر کے سرور کو ہیک کر ویزا اور روپے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر ہیکرز نے بیرونی ممالک میں تقریباً 12 ہزار بار ٹرانزیکشنز کر کے 78 کروڑ روپے نکال لیے۔اس کے علاوہ بھارت میں بھی 2849 بار ٹرانزیکشنز کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے نکالے گئے۔کل ملا کر 94 کروڑ 42 لاکھ کی سائبر کرائم کی واردات انجام دی گئی۔یہ سائبر ڈکیتی 11 اگست کو دوپہر 3 بجے سے 10 بجے کے دوران ہوئی ہے۔بتا دیں کہ اس معاملے میں ہانگ کانگ کی اے ایل ایم ٹریڈنگ لمیٹیڈ کمپنی کو ملزم بنایا گیا ہے۔  ​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا