English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ملک۔ ایک الیکشن‘ پر بولے اوپی راوت، نہیں ہیں اتنے وی وی پیٹ

share with us

:14؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ملک میں ایک ساتھ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے لیے قانون اور آئین میں کچھ تبدیلی کرنی ہوگی۔ملک میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات ابھی ایک ساتھ نہیں کرائے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمیشن او پی راوت نے ایک نیوز چینل سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لیے قانونی اور آئینی تبدیلی ضروری ہے۔ان کے مطابق ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کے لیے کافی تعداد میں وی وی پیٹ مشینوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں مزید کہا کہ اس فیصلے کو کافی مضبوطی کے ساتھ عمل میں لانا ہوگا۔ خیال رہے کہ پیر کے روز خبر آئی تھی کہ مرکزی حکومت اگلے سال ہونے والے عام انتخابات کے ساتھ ملک کی 11 ریاستوں میں بھی اسمبلی انتخابات کروا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی طویل عرصے سے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ کرانے پر زور دیتے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا